پٹرول 3 روپے 19 پیسے، ڈیزل 1 روپے 50 پیسے لٹر سستا

 پٹرول 3 روپے 19 پیسے، ڈیزل 1 روپے 50 پیسے لٹر سستا

ڈیزل کی قیمت 382 روپے 36 پیسے ،پٹرول کی 329روپے 82پیسے مقرر ڈیزل پر لیوی میں 1روپے 21پیسے اضافہ،شرح 73روپے 47پیسے لٹر ہو گئی

اسلام آباد (نامہ نگار، مانیٹرنگ ڈیسک) اوگرانے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک بار پھر یومیہ کمی کا اعلان کر دیا۔نوٹیفکیشن کے مطابق پٹرول کی قیمت میں 3 روپے 19 پیسے فی لٹر کمی کی گئی جس کے بعد نئی قیمت 329 روپے 82 پیسے لٹر ہوگئی ۔ ہائی سپیڈ ڈیزل 1 روپے 50 پیسے فی لٹر سستا کیا گیا ۔ قیمت میں کمی کے بعد ڈیزل کی نئی قیمت 382 روپے 36 پیسے فی لٹر ہو گئی ، ڈیزل پر لیوی میں ایک روپے 21 پیسے کا اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد لیوی کی نئی شرح 73 روپے 47 پیسے لٹر ہوگئی ہے جبکہ پٹرول پر لیوی 80 روپے لٹر مقرر ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...