زرمبادلہ ذخائر 22 ارب 47 کروڑ 46 لاکھ ڈالر ہوگئے

 زرمبادلہ ذخائر 22 ارب  47 کروڑ 46 لاکھ ڈالر ہوگئے

کراچی (کامرس رپورٹر) سٹیٹ بینک کے زرمبادلہ ذخائر میں گزشتہ ہفتے معمولی اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جس کے بعد مرکزی بینک کے پاس موجود ذخائر 17 ارب 4 کروڑ 30 لاکھ ڈالر تک پہنچ گئے۔

سٹیٹ بینک ہیڈ آفس کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق ہفتے کے دوران مرکزی بینک کے زرمبادلہ ذخائر میں 1 کروڑ 30 لاکھ ڈالر کا اضافہ ہوا، جس کے نتیجے میں ذخائر 17 ارب 4 کروڑ 30 لاکھ ڈالر کی سطح پر پہنچ گئے ۔ اسی عرصے میں کمرشل بینکوں کے پاس موجود زرمبادلہ ذخائر 5 ارب 43 کروڑ 16 لاکھ ڈالر ریکارڈ کیے گئے ، جبکہ ملک کے مجموعی زرمبادلہ ذخائر بڑھ کر 22ارب 47کروڑ 46 لاکھ ڈالر ہوگئے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...