ریکارڈ میں ردوبدل، انکوائری کاحکم

ریکارڈ میں ردوبدل، انکوائری کاحکم

لاڑکانہ (بیورو رپورٹ) انسدادِ بدعنوانی کی خصوصی عدالت لاڑکانہ نے سابق تحصیل ناظم قربان علی عباسی کی جانب سے دائر درخواست پر سماعت کرتے ہوئے صوبائی صدر پاکستان پیپلز پارٹی نثار کھوڑو سمیت دیگر کے خلاف جائیداد کے ریکارڈ میں مبینہ ردوبدل اور اختیارات کے ناجائز استعمال کے الزامات پر ابتدائی انکوائری کا حکم دے دیا۔

عدالت نے ڈائریکٹر اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ لاڑکانہ ریجن کو ہدایت کی ہے کہ وہ چھ ہفتوں کے اندر انکوائری مکمل کرکے رپورٹ عدالت میں پیش کریں۔درخواست گزار قربان علی عباسی نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ نثار کھوڑو کے کہنے پر ایڈیشنل کمشنر، اسسٹنٹ کمشنر، مختیارکار اور دیگر متعلقہ افسران نے مبینہ طور پر جائیداد کے سرکاری ریکارڈ میں ردوبدل کیا اور غیرقانونی اقدامات کیے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...