ہائیکورٹ :پی سی بی کی درخواست پرپی آئی سی کے حکمنامے معطل

ہائیکورٹ :پی سی بی کی درخواست پرپی آئی سی کے حکمنامے معطل

کھلاڑیوں ،سلیکشن کمیٹی ممبران کے معاوضوں کی تفصیلات فراہم کرنے کا حکم غلط ہے سپانسرز ، براڈکاسٹرز،کھلاڑیوں سے معاہدوں پر منفی اثرات مرتب ہونگے :پی سی بی

اسلام آباد(رضوان قاضی)اسلام آباد ہائیکورٹ نے پی سی بی کے بجٹ، کھلاڑیوں کے معاوضوں اور آئی سی سی ورلڈ کپ اخراجات کا ریکارڈ طلب کرنے کا حکم معطل کرتے ہوئے کہاکہ پاک ساؤتھ افریقہ سیریز کی آمدن اور براڈکاسٹنگ رائٹس کا ریکارڈ فراہم کرنے کا آرڈر بھی معطل کیا جاتا ہے ۔چیف جسٹس سردار محمد سرفراز ڈوگر کی عدالت سے انفارمیشن کمیشن کے فیصلوں کے خلاف پی سی بی کی درخواستوں پرجاری سماعت کے حکمنامہ میں عدالت نے فریقین کو نوٹسز جاری کرتے ہوئے پاکستان انفارمیشن کمیشن کے 9 جولائی 2026 کے حکم نامے معطل کر دیئے۔

عدالت نے فریقین کو 22 ستمبر 2026 کے لیے نوٹس جاری کردیئے اور کہاکہ اسسٹنٹ اٹارنی جنرل آصف خان عدالت کے طلب کرنے پر پیش ہوئے ،عدالت نے لاء آفیسر کو متعلقہ حکام سے رابطہ قائم کرنے اور آئندہ سماعت پر معاونت کی ہدایت کردی،پی سی بی کی جانب سے بیرسٹر گل شیر علی اور کاشف علی ملک ایڈووکیٹ عدالت میں پیش ہوئے ،پی سی بی کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا کہ انفارمیشن کمیشن کا آرڈر رائٹ ٹو ایکسس ٹو انفارمیشن ایکٹ 2017 کے دائرہ اختیار سے متجاوز ہے ،انفارمیشن کمیشن نے قانون کے تحت معلومات عام کرنے اور محفوظ ڈیٹا کے فرق کو نظر انداز کیا۔

سالانہ بجٹ، آڈٹ رپورٹس اور کھلاڑیوں کی رقم کا یکمشت افشا قانونی استثنیٰ کے خلاف ہے ،قومی کھلاڑیوں اور سلیکشن کمیٹی ممبران کے معاوضوں اور کنٹریکٹ کی تفصیلات فراہم کرنے کا حکم غلط ہے ،ٹی 20 ورلڈ کپ 2026 کے اخراجات کی تفصیلی معلومات فراہم کرنے کا حکم خلافِ قانون ہے ،حساس تجارتی اور خفیہ معاہدوں کے عام ہونے سے فریقین کی پرائیویسی اور حقوق متاثر ہوں گے ،آرڈر سے کھلاڑیوں، سپانسرز اور براڈکاسٹرز کے ساتھ مستقبل کے معاہدوں پر منفی اثرات مرتب ہونگے ،پاک بمقابلہ ساؤتھ افریقہ ون ڈے سیریز 2025 کے کمرشل ڈیٹا کے افشا کا حکم بھی غیر قانونی ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...