نئے صوبوں کیلئے 32 پلس ون فارمولے کا زیادہ امکان

نئے صوبوں کیلئے 32 پلس ون فارمولے کا زیادہ امکان

صوبے لسانی، زبانی اور علاقائی بنیاد پر نہیں بلکہ انتظامی بنیاد پر بنیں گے مسائل بڑھے ،اختیارات منتقل نہیں ہوئے ،آج کی بات سیٹھی کیساتھ

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)سینئر تجزیہ کار نجم سیٹھی نے کہا ہے کہ نئے صوبوں سے متعلق میں نے ہوم ورک کیا ہے ، ڈیٹا اکٹھا کیا ہے ،کئی لوگ مختلف باتیں کررہے ہیں کوئی 12 صوبوں کی بات کررہا ہے ، کوئی 22، کوئی 16 صوبوں کی بات کررہا ہے ،مطلب ہے کوئی گارنٹی نہیں ہے کہ کتنے صوبے ہوں گے ،میں آج 32 پلس ون کا فارمولا لے کر آیا ہوں،جو میرے پاس ڈھانچہ ہے، اس پر زیادہ امکانات ہیں۔دنیا نیوز کے پروگرام آج کی بات سیٹھی کے ساتھ میں گفتگو کرتے ہوئے نجم سیٹھی نے کہا ہے کہ بڑے لوگوں نے فیصلے کرلیے ہیں کہ پاکستان کا آگے جو راستہ ہے وہ چھوٹے یونٹ کے ذریعے ہوگا، چار بڑے یونٹس کے ذریعے نہیں ہو گا،انہوں نے چار بڑے یونٹس پر خامیوں کی سٹڈی کی ہے ،وہ اس نتیجہ پر پہنچے ہیں کہ چھوٹے یونٹ گورننس کیلئے اور ملک کیلئے بہتر ہیں۔

دنیا نے جو ماڈل فالو کیا ہے وہ یہی ہے کہ چھوٹے صوبے بنائے جائیں، انہوں نے دنیا کا ڈیٹا اکٹھا کیا ہے اس میں انہوں نے موٹی موٹی یہ بات دیکھی ،جس جس ملک میں آبادی بڑھتی ہے ،تو اس ملک میں جو پاورز ہیں،پولیٹیشن ہیں یا جو ریاست ہے وہ اور یونٹ بناتی جاتی ہے ،صوبے بڑھاتی جاتی ہے ،یا ریاستیں بڑھاتی جاتی ہیں، انہوں نے مسائل کو سامنے رکھ کر صوبے بنائے ،ہم ابھی تک کوئی صوبے نہیں بناسکے ، مسائل بڑھتے جارہے ہیں، اختیارات کی منتقلی نہیں ہورہی،اہم بات یہ ہے کہ وہ کہہ رہے ہیں موجود سسٹم پر اخراجات زیادہ ہیں، جب نیا سسٹم آئے گا تو اس کے اخراجات کم ہوں گے ،ایک یہ بھی تاثر ہے کہ ہمارے ارکان اسمبلیوں کو کچھ نہیں ملتا، وہ روتے رہتے ہیں،جب ان کو کچھ نہیں ملتا تو ان کو ڈویلپمنٹ فنڈ لینے پڑتے ہیں، ڈویلپمنٹ فنڈ بجٹ سے لیتے ہیں،ڈویلپمنٹ فنڈ سے 20 یا 30 فیصد ان کی جیب میں چلاجاتا ہے ،جب ڈویلپمنٹ ہوتی ہے ،ترقیاتی بجٹ میں سیاستدان اور انتظامیہ مل کر اوسطاً 40 فیصد کرپشن کرتے ہیں، اگر 100 روپے کا بجٹ ہو تو 40 جیبوں میں جاتا ہے اور 60 روپے کا کام ہوتا ہے ،صوبے اب کی بار لسانی، زبانی اور علاقائی بنیاد پر نہیں بلکہ انتظامی بنیاد پر بنیں گے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...