کشمیر الیکشن:فیصلہ عوام کے ہاتھ
اسلام آباد (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے پارلیمانی امور ڈاکٹر طارق فضل چودھری نے کہا ہے کہ آزاد جموں و کشمیر کے انتخابات کے تیسرے مرحلے میں فیصلہ عوام کے ہاتھ میں ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر ایک پوسٹ میں وفاقی وزیر نے کہا پہلے مراحل میں عوام نے مسلم لیگ (ن)کے حق میں اپنے اعتماد کا اظہار کیا اب باقی حلقوں کے ووٹرز کی ذمہ داری ہے کہ وہ ووٹ کی طاقت سے ترقی، خوشحالی، استحکام اور عوامی خدمت کے سفر کو آگے بڑھائیں ،آزاد کشمیر میں بھی ایک مضبوط اور باصلاحیت حکومت کے لیے مسلم لیگ (ن)کی کامیابی ضروری ہے ،آئیں اب بھی شیر پر مہر لگائیں اور مسلم لیگ (ن)کو کامیاب بنائیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments