اسحاق ڈارکاکینیڈین وزیرخارجہ سے ٹیلیفونک رابطہ مکہ معاہدے پر تبادلہ خیال
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کینیڈا کی وزیر خارجہ انیتا آنند سے ٹیلی فون پر گفتگو کی، جس میں علاقائی صورتحال سمیت باہمی دلچسپی کے مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق گفتگو کے دوران پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے درمیان حال ہی میں طے پانے والے مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے پر بھی بات چیت ہوئی۔نائب وزیراعظم نے کینیڈین وزیر خارجہ کو مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کی بنیادی تفصیلات سے آگاہ کیا اور کہا کہ پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ علاقائی امن، استحکام اور سلامتی کے فروغ کیلئے اپنا کردار ادا کرنے کیلئے پرعزم ہیں۔دونوں وزرائے خارجہ نے امریکا اور ایران کے درمیان پیدا ہونے والی صورتحال میں ہونے والی پیش رفت پر بھی تبادلہ خیال کیا۔گفتگو کے دوران اسحاق ڈار نے مقبوضہ مشرقی یروشلم کی صورتحال، بالخصوص اردن میں حال ہی میں منعقد ہونے والے یروشلم سے متعلق وزارتی اجلاس کا معاملہ بھی اٹھایا۔ دونوں وزرائے خارجہ نے باہمی دلچسپی کے امور پر قریبی رابطہ جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments