پاک فوج قانون نافذ کرنیوالے اداروں کیساتھ تعاون جاری رکھے گی:کورکمانڈرپشاور
اسلام آباد (اے پی پی)خیبر پختونخوا میں پاک فوج کی جانب سے فیڈرل کانسٹیبلری کے جوانوں کا 4 ہفتوں پرمحیط خصوصی تربیتی پروگرام اختتام پذیر ہو گیا۔
تربیتی پروگرام کا اہتمام جلوزئی کیمپ نوشہرہ میں کیا گیا۔ کورکمانڈر پشاورنے اختتامی تقریب میں بطورمہمانِ خصوصی شرکت کی،ٹریننگ پروگرام میں 9 پلاٹونز پر مشتمل فیڈرل کانسٹیبلری کے 187 جوانوں نے تربیت مکمل کی ۔کورکمانڈر پشاور نے اپنے خطاب میں کہا کہ جدید سکیورٹی چیلنجز سے نمٹنے کیلئے اعلیٰ معیار کی پیشہ ورانہ تربیت اور آپریشنل تیاری بنیادی اہمیت کی حامل ہے ،تربیت یافتہ جوان ہی قومی سلامتی، داخلی امن اورانسدادِ دہشت گردی میں مؤثر کردارادا کر سکتے ہیں، پاک فوج قانون نافذ کرنیوالے اداروں کی استعداد کاربڑھانے کے لیے تعاون جاری رکھے گی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments