خیبر پختونخوا میں یومِ آزادی پر 14 لاکھ سے زائد پودے لگانے کااعلان
پشاور (اے پی پی)خیبر پختونخوا میں یومِ آزادی 14 اگست کے موقع پر 14 لاکھ سے زائد پودے لگانے کا خصوصی اہتمام کیا گیا ہے۔
ترجمان محکمہ موسمیاتی تبدیلی، جنگلات، ماحولیات و جنگلی حیات خیبر پختونخوالطیف الرحمان کے مطابق وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کی قیادت میں صوبائی حکومت سرسبز خیبر پختونخوا سرسبز پاکستان کے خواب کو حقیقت کا روپ دینے کے لیے پرعزم ہے ،ترجمان کے مطابق یہ شجرکاری محض ایک مہم نہیں، بلکہ ہماری سرزمین کو مزید سرسبز، خوبصورت اور ماحول دوست بنانے کی جانب ایک اجتماعی عہد ہے ، ہر پودا آنے والے کل کے لیے ایک امید ہے اور ہر درخت ہماری زمین کیلئے ایک تحفہ اور آنے والی نسلوں کے لیے ایک محفوظ مستقبل کی نوید ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments