کالعدم ایکشن کمیٹی نے عاقب شہید کے اہلخانہ کو اغوا کیا ، آئی جی آزادکشمیر

 کالعدم ایکشن کمیٹی نے عاقب شہید کے اہلخانہ کو اغوا کیا ، آئی جی آزادکشمیر

نعش چار دن تک رو کے رکھی ، ورثا کو تشدد کا نشانہ بناکر غیر اخلاقی ویڈیوز بنائیں عوام بتائیں سینہ چاک کر کے زندہ جلانے وا لے ظالم تھے یا ملک کا تحفظ کرنے والا؟

 مظفرآباد (دنیا نیوز)آئی جی آزاد جموں و کشمیر کیپٹن (ر)لیاقت علی ملک نے کالعدم ایکشن کمیٹی کے ناپاک عزائم کا پردہ چاک کر دیا ،یوم شہدائے پولیس کے موقع پر مظفرآباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے آئی جی نے کہا کہ کالعدم کمیٹی کے نام نہاد امن پسند کارندوں نے عاقب شہید کی نعش وصول کرنے کیلئے موجود اہلخانہ کو اغوا کیا، باہر بیٹھ کر کشمیر پولیس کو گالیاں دینے والی کالعدم تنظیم کی حقیقت عاقب شہید کے والد سے پوچھیں۔آئی جی نے کہا کہ شرپسند ٹولے  نے شہید کے اہل خانہ کو برہنہ کر کے تشدد کا نشانہ بنایا اور غیر اخلاقی ویڈیوز بنائیں، عاقب شہید نے ایمبولینس میں جام شہادت نوش کیا اور کالعدم کمیٹی نے شہید کی نعش کو چار دن تک روک کر رکھا۔ان کا کہنا تھا کہ زمینی حقائق جانے بغیر پروپیگنڈا کرنے والے بتائیں سینہ چاک کر کے زندہ جلانے والا ظالم تھا یا ملک کا تحفظ کرنے والا؟ پولیس والے گولیاں لگنے سے زخمی ہو جائیں تو بھی ظالم اور گولیاں مارنے والے مظلوم، یہ کون سا انصاف ،کالعدم ایکشن کمیٹی کی ریاست مخالف پروپیگنڈا کر کے آزاد جموں و کشمیر میں انتشار پھیلانے کی مذموم سازش ناکام ہو چکی ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...