بلوچستان:سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں ،15خوارج ہلاک

بلوچستان:سکیورٹی  فورسز  کی  کارروائیاں ،15خوارج  ہلاک

فورسز نے مستونگ، بولان، واشک، آواران و دیگر علاقوں میں آپریشنز کئے ، بڑی مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارودبھی برآمد بلوچستان سے دہشتگردوں کا مکمل خاتمہ کرینگے :محسن نقوی، لکی مروت میں پولیس سکواڈ پر فائرنگ، 1 اہلکارشہید،دوسرا زخمی

 اسلام آباد ،سرائے نورنگ(اے پی پی،آن لائن)بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کی آپریشن ردالفتنہ3کے تحت دہشتگردوں کیخلاف کارروائیاں جاری،15خوارج ہلاک، دوسری طرف پختونخوا میں نامعلوم دہشت گردوں نے فائرنگ کرکے ایک پولیس اہلکار شہید ،دوسرا زخمی کر دیا۔تفصیلات کے مطابق بلوچستان میں سکیورٹی فورسز نے مستونگ، بولان، واشک، آواران، سبی، خضدار، ہرنائی اور نوشکی میں خوارج کے خلاف خفیہ معلومات کی بنیاد پر متعدد کارروائیاں کیں جس کے نتیجے میں 15 خوارج ہلاک ہوگئے ،ان کے قبضے سے بڑی مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کر لیا گیا۔ ان کارروائیوں کے باعث خوارج کے نیٹ ورک کو شدید نقصان پہنچا اوران کی نقل وحرکت محدود کر دی گئی ۔ دریں اثناء وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے آپریشن ردالفتنہ 3 کے تحت بلوچستان میں کامیاب آپریشنز پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کرتے کہا ہے کہ سکیورٹی فورسز نے فتنہ الہندوستان اور فتنہ الخوارج کے مذموم عزائم کو ناکام بنادیا،دہشتگردی کے خلاف برسرِپیکار سکیورٹی فورسز کے بہادر جوان قوم کا فخر ہیں۔ قوم کی حمایت سے بلوچستان سے دہشتگردوں کا مکمل خاتمہ کیا جائے گا ۔ادھر پختونخوا کے ضلع لکی مروت میں پولیس کا دو رکنی رائیڈر سکواڈ اولڈ پولیس لائنز سعید خیل قبرستان کے قریب گشت کر رہا تھا کہ نامعلوم دہشت گردوں نے ان پر فائرنگ کردی جس کے نتیجہ میں کانسٹیبل ساجداللہ شہید اور کانسٹیبل محمد وقاص زخمی ہوگئے ،وقوعہ کے بعد حملہ آور فرار ہو گئے جبکہ اطلاع پر سکیورٹی فورسز نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر میت اورزخمی اہلکار کو ہسپتال منتقل کردیا ، پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر وسیع پیمانے پر سرچ آپریشن شروع کردیا۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...