لاہور ،اسلام آباد میں بارش، موسم خوشگوار ،چترال میں سیلابی صورتحال

لاہور ،اسلام آباد میں بارش، موسم  خوشگوار ،چترال میں سیلابی صورتحال

لاہور ،اسلام آباد،پشاور(اے پی پی ،این این آئی ،آن لائن) لاہور اور اسلام آباد کے مختلف علاقوں میں بارش سے موسم خوشگوار،گرمی کی شدت میں کمی آگئی۔۔۔

 بارش کے بعد لاہور میں بادل چھائے ہوئے ہیں،سڑکوں پر پھسلن پیدا ہونے کے پیش نظر شہریوں کو احتیاط سے سفر کرنے کی ہدایت کی گئی ہے ،اسلام آباد کے مختلف علاقوں میں ہلکی بارش ہوئی ، ادھرلوئر چترال میں طوفانی بارش کے بعد بروز اور گمبس گول نالے میں ایک بار پھر سیلابی صورتحال پیدا ہوگئی ،چترال تا پشاور مین روڈ ہر قسم کی ٹریفک کیلئے بند ہوگئی، سڑک پر گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئی ہیں۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا تاہم لاہور، گوجرانوالہ، گجرات، سیالکوٹ، نارووال، راولپنڈی، مری اور گلیات کے علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...