پٹرول 1 روپیہ 70 پیسے سستا ڈیزل 1 روپیہ 39 پیسے مہنگا
اسلام آباد (نامہ نگار) حکومت نے پٹرول کی قیمت میں کمی جبکہ ڈیزل کی قیمت میں اضافہ کر دیا اور اس حوالے سے نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا۔
وزارت توانائی کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پٹرول کی فی لٹر قیمت میں ایک روپیہ 70 پیسے کمی کی گئی ہے جس کی نئی قیمت 325 روپے 92 پیسے ہوگئی ۔ڈیزل کی قیمت میں ایک روپیہ 39 پیسے اضافہ کرکے فی لٹر قیمت 382 روپے 25 پیسے مقرر کی گئی ۔ نوٹیفکیشن کے مطابق نئی قیمت کا اطلاق آج 12 اگست کے لیے ہوگا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments