سکول 24 اگست سے ہی کھلیں گے چھٹیاں بڑھانے کی افواہیں مسترد
لاہور(خبر نگار)پنجاب میں سکولوں کی موسمِ گرما کی تعطیلات میں مزید توسیع نہیں ہوگی، سیکرٹری سکولز مدثر ریاض نے چھٹیوں میں اضافے کی افواہوں کو مسترد کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ۔۔۔
پنجاب بھر کے تمام سرکاری و نجی سکول 24 اگست سے شیڈول کے مطابق کھلیں گے ،تعطیلات میں توسیع کا کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا، والدین سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی غیر مصدقہ خبروں اور افواہوں پر توجہ نہ دیں،سوشل میڈیا پر تعطیلات میں اضافے کی خبر یں بے بنیاد ہیں،شیڈول میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی۔ سیکرٹری سکولز مدثر ریاض نے مزید کہا کہ سکولوں کی چھٹیوں میں توسیع کا کوئی فیصلہ زیرِ غور نہیں،سکولوں کی دوبارہ اوپننگ مقررہ شیڈول کے مطابق ہوگی، تعلیمی اداروں میں طلبہ کی واپسی سے قبل ضروری انتظامات مکمل کر رہے ہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments