بیوروکریٹس کے نجی کاروبار،میڈیا سرگرمیوں کیلئے اجازت نامے منسوخ

بیوروکریٹس کے نجی کاروبار،میڈیا سرگرمیوں کیلئے اجازت نامے منسوخ

وفاقی سروس کیڈر افسروں کو نئے این او سیز کیلئے درخواستیں جمع کرانے کی ہدایت

اسلام آباد (نیوز رپورٹر) وفاقی حکومت نے بیوروکریسی کے نظام کے حوالے سے اہم فیصلہ کرتے ہوئے سول سروس کو دہائیوں سے حاصل مختلف نوعیت کے تمام این او سیز (عدم اعتراض کے سرٹیفکیٹس) اور خصوصی اجازت نامے منسوخ کر دئیے ہیں۔اسٹیبلشمنٹ  ڈویژن نے سول سرونٹس (کنڈکٹ) رولز 1964 کے قواعد 6، 16، 18، 20، 21 اور 22 کے تحت سول بیوروکریسی کو ماضی میں جاری کیے گئے تمام این او سیز منسوخ کر دئیے ہیں۔ اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے وفاقی سروس کیڈر گروپس کے افسران کو مذکورہ قواعد کے تحت نئے این او سیز حاصل کرنے کی ہدایت کی ہے ۔اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے وفاقی سیکر ٹریز، صوبائی چیف سیکریٹریز، آئی جیز اور محکموں کے سربراہان کو مراسلہ بھجوا دیا ہے۔

جس میں افسران کو سول سرونٹس (کنڈکٹ) رولز 2026 کے تحت نئے این او سیز اور اجازت ناموں کے لیے درخواستیں دینے کی ہدایت کی گئی ہے ۔مراسلے کے مطابق پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس (پی اے ایس)، پولیس سروس آف پاکستان (پی ایس پی)، سیکریٹریٹ گروپ (ایس جی) اور آفس مینجمنٹ گروپ (او ایم جی) سمیت وفاقی سروس کیڈر گروپس کے افسران کو گورنمنٹ سرونٹس (کنڈکٹ) رولز 1964 کے تحت ماضی میں جاری کیے گئے تمام این او سیز فوری طور پر ختم کر دئیے گئے ہیں۔ ایسے تمام افسران جو کسی بھی قسم کے نجی کام، کاروبار یا مراعات سے منسلک ہیں، انہیں نئے نافذ کردہ سول سرونٹس (کنڈکٹ) رولز 2026 کے تحت اجازت نامے کے لیے دوبارہ درخواست دینا ہوگی۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...