ایل اے 17میں ووٹوں کی دوبارہ گنتی کی درخواست سماعت کیلئے منظور،کامیاب نہ ہوا تو سیاست چھوڑ دونگا،محسن عزیز

ایل اے 17میں ووٹوں کی  دوبارہ گنتی کی درخواست سماعت  کیلئے منظور،کامیاب نہ ہوا تو  سیاست چھوڑ دونگا،محسن عزیز

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)آزاد کشمیر کے حلقہ ایل اے 17 حویلی کہوٹہ سے مسلم لیگ (ن) کے امیدوار چودھری محسن عزیز نے فارم 24 میں مبینہ ٹیمپرنگ کے الزامات عائد کرتے ہوئے انتخابی نتائج کی دوبارہ گنتی کے لیے چیف الیکشن کمشنر کو درخواست دے دی۔

جسے باقاعدہ سماعت کے لیے منظور کرلیا گیاہے ،الیکشن کمیشن نے درخواست پر سماعت کے لیے آج صبح 10 بجے مظفرآباد میں اجلاس طلب کرلیا ہے ،چودھری محسن عزیز نے چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کو دوبارہ گنتی کرانے کی پیشکش کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر دوبارہ گنتی میں وہ بھاری اکثریت سے کامیاب نہ ہوئے تو سیاست چھوڑ دیں گے ، انہوں نے کہاکہ فارم 27 والا وزیراعظم اپنی شکست کو فتح میں بدل رہا ہے ، تاہم ان کے پاس تمام پولنگ سٹیشنز کے پریذائیڈنگ افسران کے نتائج موجود ہیں، جن کے مطابق وہ 8 ہزار 600 ووٹوں کی واضح برتری سے کامیاب ہوئے ہیں،دوسری طرف ان کے ہزاروں ووٹرز نے ریٹرننگ افسر کے دفتر کے باہر دھرنا دیدیا ہے ، حویلی کی تمام سڑکیں بھی بند ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...