بجلی صارفین پر اگلے 3 ماہ کیلئے 23 ارب کا بوجھ ڈالنے کی تیاری

بجلی صارفین پر اگلے 3 ماہ کیلئے 23 ارب کا بوجھ ڈالنے کی تیاری

سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کے تحت بجلی 1روپے مہنگی کرنیکی درخواست پر سماعت مکمل بجلی کمپنیوں نے کپیسٹی چارجز کی مد میں 49ارب 74کروڑ مانگ لیے

اسلام آباد (نامہ نگار) غریب بجلی صارفین پر آئندہ تین ماہ کے لیے 23 ارب روپے کا بوجھ ڈالنے کی تیاری کرلی گئی۔ نیپرا نے بجلی ایک روپے فی یونٹ مہنگی کرنے کی درخواست پر سماعت مکمل کرلی۔ اتھارٹی اعداد و شمار کا جائزہ لینے کے بعد فیصلہ جاری کرے گی۔ن یپرا  میں سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں ایک روپے فی یونٹ اضافے کی درخواست پر سماعت ہوئی۔ سماعت کے دوران بریفنگ میں بتایا گیا کہ کپیسٹی چارجز کی مد میں 49 ارب 74 کروڑ روپے سے زائد مانگے گئے ہیں، جبکہ بجلی کمپنیوں نے آپریشن اینڈ مینٹی ننس اخراجات کے لیے 4 ارب 95 کروڑ روپے مانگے ہیں۔ سسٹم کے استعمال کے چارجز میں 13 ارب 51 کروڑ روپے کمی کی درخواست کی گئی ہے ۔بتایا گیا کہ انکریمنٹل پیکیج کے تحت صارفین کو 21 ارب 17 کروڑ روپے سے زائد کا ریلیف ملے گا۔ فیسکو نے 5 ارب 35 کروڑ، گیپکو نے 4 ارب 99 کروڑ، آئیسکو نے 4 ارب 87 کروڑ اور لیسکو نے 2 ارب 35 کروڑ روپے مانگے ہیں۔ سماعت کے دوران صنعتی صارف نے مجوزہ اضافے کو موخر کرنے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ جنگ کے دوران بجلی کی قیمتوں میں اضافہ صنعت کے لیے بڑے بوجھ کا سبب بنے گا۔ ممبر نیپرا مقصود انور نے کہا کہ ملک میں سولر نہ ہوتا تو اس وقت شدید ترین لوڈشیڈنگ ہوتی، سولر کی وجہ سے دن کے بجائے رات کے اوقات میں لوڈشیڈنگ ہو رہی ہے ۔ سولر کی وجہ سے بجلی کی فروخت پر کوئی فرق نہیں پڑا۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...