پٹرول 94پیسے سستا ڈیزل 54پیسے لٹر مہنگا
اسلام آباد(نامہ نگار)حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی یومیہ قیمتوں میں معمولی ردوبدل کر دیا۔
بدھ کو وزارت پٹرولیم کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق آج 13 اگست کیلئے پٹرول کی قیمت میں 94پیسے فی لٹر کمی کر دی گئی ہے جس کے بعد پٹرول کی نئی قیمت 324روپے 98 پیسے فی لٹر ہو گئی ۔ ڈیزل کی قیمت میں 54پیسے فی لٹر اضافہ کیا گیا جس کے بعد ڈیزل کی نئی قیمت 382روپے 79 پیسے فی لٹر مقرر کر دی گئی ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments