بینک فراڈ کیس ،4 ملزموں کو مجموعی طور پر 30،30 سال قید
ملزموں پر بینک کو 5 کروڑ 98 لاکھ روپے کا نقصان پہنچانے کا الزام ثابت ہوا
لاہور (اپنے کامرس رپورٹر سے )ایف آئی اے سی بی سی لاہور کی کارروائی، بینک فراڈ کیس میں اہم کامیابی ایف آئی اے سی بی سی لاہور کے مقدمہ نمبر 78/2023 میں 4 ملزمان کو سزا سنا دی گئی ترجمان کا کہنا ہے کہ خصوصی عدالت نمبر 1 برائے بینکنگ جرائم نے 4 ملزمان کو مجموعی طور پر 30،30 سال قید کی سزا سنا دی، ملزمان پر حبیب بینک کو 5 کروڑ 98 لاکھ روپے کا نقصان پہنچانے کا الزام ثابت ہوگیا،ملزمان نے کونیکٹ ایپ کے ذریعے بغیر مطلوبہ بیلنس کے غیر قانونی فنڈز ٹرانسفر کیے قاسم رضا بخاری کو 30 سال قید اور 73 لاکھ 90 ہزار روپے جرمانے کی سزا ،برانچ لیس بینکنگ ایجنٹ جہانزیب کو 30 سال قید اور 1 کروڑ 52 لاکھ 1 ہزار 900 روپے جرمانہ ،ملزم مہران کو 30 سال قید اور 13 لاکھ 60 ہزار روپے جرمانے کی سزا، ملزم حارث عباسی کو 30 سال قید اور 1 کروڑ روپے جرمانے کی سزا جرمانہ ادا نہ کرنے کی صورت میں ہر ملزم کو مزید ساڑھے 7 سال قید بھگتنا ہوگی،مقدمے کی پیروی اے ڈی لیگل ایف آئی اے لاہور زون کرن مقیم نے کی۔دریں اثنا ایف آئی اے کارپوریٹ کرائم سرکل نے کاپی رائٹ ایکٹ کی خلاف ورزی کرنے پر 2 ملزم محمد شاہد اور زاہد عباس کو گرفتار کر لیا ،ملزمان سے بھاری تعداد میں رجسٹرڈ کمپنیز کی جعلی پروڈکٹس برآمد کی گئیں،ملزم بغیر اجازت رجسٹرڈ کمپنی کی مصنوعات تیار اور فروخت کر رہے تھے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments