تھانے میں لڑکی سے مبینہ زیادتی، پولیس افسر کے پولی گرافک ٹیسٹ کا فیصلہ

تھانے میں لڑکی سے  مبینہ زیادتی، پولیس افسر کے پولی گرافک ٹیسٹ کا فیصلہ

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)لاہور پولیس نے تھانے میں لڑکی کے ساتھ مبینہ زیادتی کے معاملے پر زیر حراست اے ایس آئی کے بیان کی روشنی میں پولی گرافک ٹیسٹ کا فیصلہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ابتدائی میڈیکل رپورٹ میں ابہام ہے ۔

پولیس ذرائع نے بتایا کہ غازی آباد تھانے میں لڑکی سے مبینہ زیادتی کے معاملے پر انویسٹی گیشن پولیس کے اے ایس آئی عمران کا پولی گرافک ٹیسٹ کروانے کا فیصلہ کیا گیا جبکہ متاثرہ لڑکی کا سائیکاٹری ٹیسٹ بھی کروالیا گیا ہے جس کی رپورٹ 18اگست کو موصول ہو ۔پولیس حکام نے بتایا کہ ابتدائی میڈیکل رپورٹ میں متاثرہ لڑکی سے زیادتی کے حوالے سے چیزوں میں ابہام ہے ، پنجاب فرانزک سائنس ایجنسی رپورٹ میں تمام چیزیں سامنے آجائیں گی۔ڈی آئی جی انویسٹی گیشن لاہور ذیشان رضا نے کہا کہ کیس کی نگرانی میں خود کر رہا ہوں اور قانون کے مطابق قصور وار کو سزا دی جائے گی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...