امریکا ایران جنگ بندی، پاکستان دنیا میں توجہ کا مرکز بن گیا
پاکستان سفارتی صلاحیت کی بدولت دو نوں ممالک کو قریب لانے میں مدد کر سکتا مشترکہ دفاعی معاہد ے نے خطے میں پاکستان کے سٹرٹیجک کردار کو مزید ابھار دیا
اسلام آباد(خصوصی نیوز رپورٹر)امریکا ایران جنگ بندی میں اہم کردار کی بدولت پاکستان بطور عالمی دنیا کی توجہ کا مرکز بن گیا ،عالمی جریدہ کے مطابق امریکا ایران جنگ بندی کیلئے اسلام آباد معاہدہ کرانے والے پاکستان اور قطر کشیدگی روکنے کیلئے بھرپور کوشش کر رہے ہیں، پاکستان ہی اپنی سفارتی صلاحیت کی بدولت ایران اور امریکا کو دوبارہ قریب لانے میں مدد کر سکتا ہے ، امریکا سے فوجی و سٹرٹیجک شراکت داری اور ایران سے تاریخی روابط کی بدولت پاکستان کو منفرد سفارتی مقام حاصل ہے ، پاک فوج کے سربراہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر آغاز سے ہی ایران اور امریکہ جنگ بندی میں ثالثی کی قیادت کر رہے ہیں۔ پاکستان اور قطر جولائی میں ایران اور امریکا کو جنگ بندی اور آبنائے ہرمز کو کھولنے کیلئے مشترکہ تجارتی پیشکش کرچکے ہیں، ایران کو معاشی دبا ئو اور پابندیوں کا سامنا ہے ، جبکہ امریکا بھی طویل جنگی اخراجات اور محدود فوجی وسائل کے شدید دبا ئو میں ہے ۔ مضمون میں میں مزید کہا گیا کہ امریکا، ایران، سعودی عرب اور چین کیساتھ بیک وقت بہترین تعلقات نے پاکستان کو قابل اعتماد ثالث بنا یا حالیہ سعودی عرب، پاکستان اور ترکی کے درمیان مشترکہ دفاعی معاہدہ نے بھی خطہ میں پاکستان کے سٹرٹیجک کردار کو مزید ابھار دیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments