سابق رکن سندھ اسمبلی سے انوکھا فراڈ، اے آئی تصاویر دیکھ کرنکاح کرلیا

سابق رکن سندھ اسمبلی  سے انوکھا فراڈ، اے آئی  تصاویر دیکھ کرنکاح کرلیا

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک،خبرایجنسیاں) سابق رکن سندھ اسمبلی غلام رسول انڑ اے آئی کا شکار ہوگئے۔ مصنوعی ذہانت کے ذریعے دکھائی جانے والی خاتون سے نکاح کرلیا، حقیقی بیوی کو دیکھ کر ہوش اڑ گئے، طلاق دیدی لیکن خاتون بلیک میل اور جان سے مارنے کی دھمکیاں دینے پر اتر آئی۔

غلام رسول انٹر نے ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج جنوبی کی عدالت میں خاتون کے خلاف مقدمہ درج کرنے کی درخواست دائر کردی۔ انہوں نے کہا کہ سوشل میڈیا پر خاتون سے بات چیت ہوئی، اصل شکل دیکھے بغیر 23 فروری 2026 کو ویڈیو کال کے ذریعے خاتون سے نکاح کرلیا تھا ۔وکیل درخواست گزار عامر نواز وڑائچ نے کہا کہ درخواست گزار جب بھی خاتون کو چہرہ دکھانے کا کہتا وہ اے آئی سے بنوائی ہوئی تصاویر شیئر کردیتی تھی، نکاح والے دن بھی خاتون نے نقاب کیا ہوا تھا، نکاح کے بعد جب درخواست گزار نے خاتون کو دیکھا تو حیران رہ گیا، خاتون تصاویر سے بالکل مختلف تھی۔ وکیل درخواست گزار نے کہا درخواست گزار نے اصل چہرہ دیکھنے کے بعد خاتون سے دوری اختیار کرلی تاہم نکاح برقرار رہا۔ خاتون نے سوشل میڈیا پر میرے موکل کے انتقال کی جھوٹی تصاویر اور پوسٹ لگائی، جس کے بعد درخواست گزار نے خاتون کو 2 اگست کو طلاق دے دی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...