شہری کیساتھ 1 کروڑ 44 لاکھ کا سائبر فراڈ، 7 ملزم گرفتار

شہری کیساتھ 1 کروڑ 44 لاکھ  کا سائبر فراڈ، 7 ملزم گرفتار

لاہور(اپنے کامرس رپورٹر سے)ڈی جی این سی سی آئی اے سید خرم علی شاہ کی ہدایات پر سائبر فراڈ کے خلاف بڑی کارروائی۔۔۔

 این سی سی آئی اے نے فیصل آباد میں کینیڈا ورک پرمٹ کے نام پر 1 کروڑ 44 لاکھ روپے کا فراڈ کرنے والے 7 ملزمان گرفتار کر لیے ، ملزمان نے فیس بک پیج اور واٹس ایپ کے ذریعے شہری محمد یونس کو کینیڈین ویزے کا جھانسہ دیا، گرفتار ملزمان میں محمد اسلم، محمد اصغر، محمد نعمان اور جان محمد شامل ہیں، ملزمان عمر عثمان، محمد حذیفہ اور عبدالرؤف کو بھی این سی سی آئی اے نے گرفتار کر لیا۔ملزمان نے جعلی بینک اکاؤنٹس کے ذریعے رقم منتقل کروائی اور ویزا فراہم کئے بغیر روپوش ہو گئے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...