اخراجات میں کمی،پنجاب حکومت نے 101 اسامیاں ختم کر دیں
اسامیاں صوبائی محکموں ، جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ میں ختم کی گئیں،نوٹیفکیشن جاری
لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک )پنجاب حکومت نے انتظامی اخراجات میں کمی کے لیے بڑا فیصلہ کرتے ہوئے صوبائی محکموں اور جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ میں 101 اسامیاں ختم کر دیں، ایڈیشنل چیف سیکرٹری کی جانب سے اس حوالے سے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے ۔نوٹیفکیشن کے مطابق مختلف مرکزی انتظامی محکموں میں سکول ایجوکیشن، خزانہ، صحت و آبادی اور داخلہ کی 5، 5 ،سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کی بھی 5 اسامیاں ختم کردی گئی ہیں۔وزیر اعلیٰ آفس پنجاب میں سیکشن افسروں کی 3، لوکل گورنمنٹ اینڈ کمیونٹی ڈویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ کی 3 ،محکمہ زراعت، مواصلات و تعمیرات، توانائی، ایکسائز، فوڈ سیفٹی اور ہائر ایجوکیشن کی 2، 2 اسامیاں ختم کردی گئیں۔
اسی طرح ہاؤسنگ، اربن ڈویلپمنٹ اینڈ پبلک ہیلتھ انجینئرنگ ڈیپارٹمنٹ اور پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ کی بھی 2، 2 جبکہ انوائرمنٹ پروٹیکشن، انڈسٹریز، انفارمیشن اینڈ کلچر، لٹریسی، لائیوسٹاک، مائنز اینڈ منرلز، پبلک پراسیکیوشن، سوشل ویلفیئر اینڈ بیت المال اور ویمن ڈویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ کی ایک، ایک اسامی ختم کی گئی ہے ۔ذرائع کا کہنا ہے کہ جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ میں بھی متعدد اسامیاں ختم کر دی گئی ہیں، ہیلتھ اینڈ پاپولیشن ڈیپارٹمنٹ کی 8، فنانس اور ہائر ایجوکیشن کی 4، 4 جبکہ سکول ایجوکیشن کی 4 اسامیاں ختم کی گئی ہیں۔جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ کے آبپاشی اور لوکل گورنمنٹ ڈیپارٹمنٹ کی 3، 3، جبکہ زراعت، سی اینڈ ڈبلیو اور جنگلات کی 2، 2، لائیوسٹاک، پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ اور ایس اینڈ جی اے ڈی کی 2، 2 جبکہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن کی بھی 2 اسامیاں ختم کر دی گئی ہیں۔اس کے علاوہ جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ کے ہوم اور ہاؤسنگ ڈیپارٹمنٹ کی ایک، ایک اسامی بھی ختم کر دی گئی ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments