نئے آپریٹرزکوحتمی حج کوٹہ الاٹ نہ کیا جائے : اسلام آباد ہائیکورٹ

 نئے آپریٹرزکوحتمی حج کوٹہ الاٹ نہ کیا جائے : اسلام آباد ہائیکورٹ

کیا پرانے نان کوٹہ رجسٹرڈ حج گروپ آرگنائزرز کو نظرانداز کیا جا سکتا ہے ؟عدالت کاسوال

 اسلام آباد(رضوان قاضی)اسلام آباد ہائیکورٹ نے حج پالیسی 2027 تا 2030 اور پرائیویٹ حج سکیم میں نئے آرگنائزرز کیلئے پری رجسٹریشن کلیئرنس سرٹیفکیٹ نوٹس اور حج کوٹہ الاٹ نہ کرنے سے متعلق نجی رجسٹرڈ حج آپریٹرکی درخواست پرحج پالیسی کی تیاری اور منظوری کی کارروائی کے منٹس،نئے گروپس کی آزادانہ تھرڈ پارٹی جانچ پڑتال کے لئے اختیار کئے گئے طریقہ کار کی تفصیلات طلب  کر لیں؟ جسٹس خادم حسین سومرو کی عدالت سے جاری سماعت کے تحریری حکمنامہ میں عدالت نے وفاقی حکومت، وزارت مذہبی امور و دیگر فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے آئندہ سماعت تک نئے حج آپریٹرز کو حتمی حج کوٹہ الاٹ کرنے سے روکدیا۔

عدالت نے21 جولائی کے نوٹیفکیشن کے تحت نئے حج آپریٹرز کے لئے جاری کارروائی فوری روکنے کی استدعا مسترد کرتے ہوئے کہا 21 جولائی کے نوٹیفکیشن کے تحت کارروائی جاری رکھیں تاہم آئندہ سماعت تک نئے آپریٹرز کو حتمی کوٹہ جاری نہ کریں،حج کوٹہ کی تقسیم کا عمل مکمل ہونے پر فریقین کے حقوق متاثر اور درخواست غیر موثر ہوسکتی ہے۔ عدالت نے 26 اگست کو سماعت سے پہلے جواب جمع کرانے کی ہدایت کی ، حکمنامہ میں عدالت کاکہناہے کہ سوال یہ ہے کہ حج پالیسی و پلان 2027 تا 2030 متعلقہ قانون اور قواعد کے تحت مجاز اتھارٹی نے تشکیل دیا ہے یا نہیں،کیا پرانے نان کوٹہ رجسٹرڈ حج گروپ آرگنائزرز کو نظرانداز کیا جا سکتا ہے ؟، وزارت مذہبی امور و دیگر فریقین تفصیلی جواب دیں،اسسٹنٹ اٹارنی جنرل نے کمرہ عدالت میں نوٹس وصول کرلیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...