جسٹس بابر ستار نے اسلام آباد کا سرکاری گھر خالی کر دیا
اسلام آباد(اپنے نامہ نگار سے)رجسٹرار کے نوٹس کے بعد پشاور ہائیکورٹ کے جسٹس بابر ستار نے اسلام آباد کا سرکاری گھر خالی کر دیا،اسٹیٹ آفس نے 3 جولائی کو گھر کینسل کیا تھا۔۔۔
اسلام آباد ہائیکورٹ کے رجسٹرار نے ان کو 30 روز میں گھر خالی کرنے کا نوٹس دیا تھا ، ذرائع کے مطابق ٹرانسفر کے بعد جسٹس بابر ستار نے پشاور میں گھر نہیں لیا تھا بلکہ اسلام آباد کا گھر ہی رکھنے کا فیصلہ کیا تھا، تاہم نوٹس ملنے کے بعد انہوں نے اپنی عدالتی چھٹیوں کے بعد دو روز قبل سرکاری گھر خالی کر دیا ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments