ربیع الاول کا چاند نظر نہیں آیا،عید میلادالنبیؐ 26 اگست کو منائی جائیگی
اسلام آباد (دنیا نیوز)ربیع الاول کا چاند نظر نہیں آیا، یکم ربیع الاول 15 اگست بروز ہفتہ ہوگی جبکہ عید میلادالنبیؐ 26 اگست بروز بدھ منائی جائے گی۔
چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی مولانا عبدالخبیر آزاد کی زیر صدارت اجلاس وزارت مذہبی امور کوہسار بلاک میں ہوا۔اجلاس کے بعد اعلان کرتے ہوئے چیئرمین کمیٹی مولانا عبدالخبیر آزاد نے کہا ربیع الاول کا چاند نظر نہیں آیا، ملک بھر میں یکم ربیع الاول 15 اگست کو جبکہ 12 ربیع الاول 26 اگست کو ہوگی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments