آئی ایس پی آر نے یوم آزادی کے موقع پر ملی نغمہ ریلیز کردیا

آئی ایس پی آر نے یوم آزادی  کے موقع پر ملی نغمہ ریلیز کردیا

اسلام آباد(اے پی پی)یوم آزادی کے موقع پر آئی ایس پی آر کی جانب سے ملی نغمہ میرا پیارا وطن پاکستان ریلیز کر دیا گیا۔ نغمے کے بول وطن عزیز سے بھرپور محبت اوریکجہتی کی عکاسی کررہے ہیں۔

ملی نغمے میں گلگت بلتستان کی دلکش حسین وادیوں اور خوبصورت مناظر کو قومی محبت کے جذبے سے جوڑا گیا ہے ۔آئی ایس پی آر کے جاری کردہ نغمہ میں گلگت بلتستان سے تعلق رکھنے والے گلوکار مجید احمر نے اپنی آواز کاجادو جگایا ہے ۔ملی نغمے میں پاکستان کوجان اورزندگی قرار دیتے ہوئے اہلِ وطن کی اپنے ملک سے والہانہ محبت اور وفاداری کو بھی اجاگر کیا گیا ہے ۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...