منجمد بینک اکاؤنٹ کا چیک دینا فراڈ کے زمرے میں آتا ہے :ہائیکورٹ
جسٹس فرہاد علی نے ملزم شہباز نوازکیخلاف اندراج مقدمہ کا عدالتی فیصلہ درست قرار دیدیا
لاہور( کورٹ رپورٹر)لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس سید فرہاد علی شاہ نے منجمد بینک اکاؤنٹ کا چیک دینے والے ملزم شہباز نوازکیخلاف اندراج مقدمہ کا ماتحت عدلیہ کا فیصلہ درست قرار دے دیا،عدالت نے اہم قانونی اصول طے کر تے ہوئے ملزم کی درخواست مسترد کردی۔عدالت نے قرار دیا کہ ایسے بینک اکاؤنٹ کا چیک دینا جس سے رقم کی ادائیگی ممکن نہ ہو، فراڈ کے زمرے میں آتا ہے ، یہ فیصلہ بینک اکاؤنٹس، چیک کے اجراء اور مالی لین دین سے متعلق مقدمات میں اہم قانونی نظیر قرار دیا جا رہا ہے ، عدالت کے فیصلے کے بعد یہ پہلو سامنے آیا ہے کہ ایسا چیک جاری کرنا جس کے ذریعے ادائیگی کا امکان ہی موجود نہ ہو، محض معمول کا مالی تنازع نہیں بلکہ حالات کے مطابق فریب دہی اور قابلِ تعزیر عمل بن سکتا ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments