براڈ پیک حادثہ:پاکستانی کوہ پیما سہیل سخی کی لاش مل گئی
سکردو(مانیٹرنگ ڈیسک)براڈ پیک پر برفانی تودہ گرنے کے باعث لاپتہ ہونے والے پاکستانی کوہ پیما سہیل سخی کی لاش مل گئی۔
الپائن کلب آف پاکستان کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ سہیل سخی کی باڈی شگر کے علاقے تسر سے تعلق رکھنے والے مقامی رضاکاروں نے اپنی مدد آپ کے تحت تلاش کی۔ کوہ پیما کی باڈی تلاش کرنے والے رضاکاروں میں محمد ندیم، محمد بشیر اور ابوذر شامل تھے۔ سہیل سخی کی باڈی کیمپ ون سے بیس کیمپ منتقل کردی گئی ہے ، رضاکاروں نے زمان اور دیگر ساتھیوں کے ہمراہ باڈی کیمپ ون سے بیس کیمپ پہنچائی۔ موسم نے اجازت دی تو سہیل سخی کی باڈی کو آج ہیلی کاپٹر کے ذریعے سکردو منتقل کیا جائے گا۔الپائن کلب نے سہیل سخی کے اہل خانہ اور کوہ پیمائی برادری سے ہمدردی کا اظہار بھی کیا ہے ۔واضح رہے کہ 15 روز قبل براڈ پیک پر برفانی تودہ گرنے سے 10 کوہ پیما لاپتہ ہوگئے تھے جن میں سے 5 نیپالی کوہ پیماؤں سمیت 7 کوہ پیماؤں کی لاشیں ملی تھیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments