قومی اسمبلی،سینیٹ اجلاس 17 اگست کو طلب کرنے کا فیصلہ

 قومی اسمبلی،سینیٹ اجلاس  17 اگست کو طلب کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد (سٹاف رپورٹر)حکومت نے اتحادیوں سے مشاورت کے بعد قومی اسمبلی اور سینیٹ کے اجلاس 17 اگست کو طلب کرنے کا فیصلہ کر لیا۔

 وزارت پارلیمانی امور نے قومی اسمبلی اور سینیٹ اجلاس طلب کرنے کی سمری وزیراعظم کو ارسال کردی ، وزیراعظم منظوری کے بعدسمری صدر مملکت کو بھجوائیں گے جس کے بعد صدر اجلاس طلب کر نے کا نوٹیفکیشن جاری کریں گے ،وزیر پارلیمانی امور ڈاکٹر طارق فضل چودھری کے مطابق سینیٹ کا اجلاس 4بجے  اور قومی اسمبلی کا اجلاس 5 بجے ہوگا ۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...