پاکستان کی پہلی چاند گاڑی کا نام جناح ون رکھنے کا اعلان
’’جناح 1‘‘ 2029 میں چین کے تعاون سے چاند کے جنوبی قطب پر روانہ ہو گی جناح 1 لچک، عزم اور ترقی کی علامت ہے ،چیئر مین سپارکو کا تقریب سے خطاب
اسلام آباد(نامہ نگار) سپارکو نے اعلان کیا ہے کہ پاکستان کی پہلی چاند گاڑی کا نام’’ جناح-1‘‘رکھا گیا ہے ، یہ نام ملک گیر مقابلے میں موصول ہونے والی تجاویز کا جامع جائزہ لینے کے بعد جیوری نے منتخب کیا۔سپارکو کو ملک بھر سے 4000 سے زیادہ تجاویز موصول ہوئیں،7 افراد نے ‘‘جناح-1’’ نام تجویز کیا ۔ قرعہ اندازی کی گئی جس میں 17 سالہ طیب کریم سکنہ بہاول نگر کو فاتح قرار دیا گیا۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین سپارکو محمد یوسف خان نے کہا جناح-1 محض ایک نام نہیں بلکہ لچک، عزم اور ترقی کی اس جستجو کی علامت ہے جس کا عملی مظاہرہ بانیِ پاکستان، قائداعظم محمد علی جناح نے کیا۔ اپنے پہلے قمری روور کا نام ان کے نام پر رکھ کر ہم دنیا کو ایک مضبوط پیغام دے رہے ہیں کہ پاکستان نئے افق، بالخصوص خلاء کے میدان میں، اپنے ورثے ، عزم، محنت اور قیادت کی روایت کو آگے بڑھانے کے لیے تیار ہے ۔ ‘‘جناح-1’’ 2029 میں چین کے چانگ ای-8 مشن کے ذریعے چاند کے جنوبی قطب پر روانہ ہو گی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments