آزاد کشمیر:مخصوص نشستوں کے امیدواروں کی فہرست نواز شریف کو ارسال، 5 خواتین شامل
مظفرآباد(آن لائن)مسلم لیگ ن آزاد کشمیر نے مخصوص نشستوں کے لیے امیدواروں کے ناموں کی فہرست پارٹی صدر نواز شریف کو ارسال کر دی ۔
ذرائع کے مطابق فہرست میں خواتین کی نشستوں کے لئے ماریہ اقبال ترانہ، ناصرہ خان، مریم کشمیری، نثارہ عباسی اور سحرش قمر کے نام شامل کیے گئے ہیں ۔ذرائع کا کہنا ہے ٹیکنوکریٹ کی نشست کے لیے راجہ شاداب سکندر،علماء و مشائخ کی نشست پر پیر مظہر سعید جبکہ اوورسیز کی نشست پر راجہ محمد جاوید کا نام فائنل ہونے کا امکان ہے ۔حتمی فیصلہ نواز شریف کریں گے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments