افغانستان:بم دھماکے میں طالبان حکومت کا میئر گارڈ سمیت ہلاک،مزاحمتی گروپ نے ذمہ داری قبول کرلی
کابل (آئی این پی )افغانستان کے شمال مشرقی صوبے بدخشاں کے دارالحکومت فیض آباد کے میئر حبیب الرحمن منصور گاڑی میں ہونے والے بم دھماکے میں ہلاک ہوگئے ۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق افغان وزارت داخلہ نے تصدیق کی ہے کہ حبیب الرحمن منصور اس وقت دھماکے کا نشانہ بنے جب وہ اپنی گاڑی میں موجود تھے تاہم دھماکے کی نوعیت یا حملہ کرنے والوں کے بارے میں تفصیلات فراہم نہیں کیں۔دھماکا بدخشاں کے شہر فیض آباد کے میونسپل دفتر کے قریب ہوا۔ جب میئر اپنے دفتر سے سرکاری گاڑی میں گارڈز کے ہمراہ نکل رہے تھے ۔ گاڑی اچانک ہونے والے دھماکے میں تباہ ہوگئی۔حملے کی ذمہ داری طالبان مخالف مزاحمتی گروپ نیشنل ریزسٹنس فرنٹ نے قبول کی ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments