لانگ مارچ:عمران کی رہائی بغیر واپسی نہیں ہوگی:سہیل آفریدی

لانگ مارچ:عمران کی رہائی بغیر واپسی نہیں ہوگی:سہیل آفریدی

کوئی طاقت ، دولت اورتخت و تاج ہمیں بانی چیئرمین کے ویژن سے ہٹا نہیں سکتی

 پشاور(مانیٹرنگ ڈیسک )وزیراعلٰی خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے کہا کہ کوئی طاقت کوئی دولت تخت و تاج ہمیں بانی چیئرمین عمران خان کے ویژن سے ہٹا نہیں سکتی، یہ کرسیاں ہمارا مقصد نہیں، 27 ستمبر کو 20 لاکھ لوگوں کو لے کر اسلام آباد جائیں گے ،عمران خان کو ناحق قید میں رکھا گیا ، لانگ مارچ کی قیادت میں خود کروں گا اور اس بار عمران خان کی رہائی بغیر واپسی نہیں ہوگی۔ سپین خاک ضلع نوشہرہ میں میگا شجر کاری مہم کی افتتاحی تقریب سے خطاب کے دوران انہوں نے کہا کہ صوبے بھر میں ایک دن میں 14 لاکھ پودے لگانے کا ہدف مقرر کیا گیا تھا، محکمہ جنگلات کی کاوشوں سے 17 لاکھ پودے لگائے گئے ، خیبرپختونخوا حکومت کے موجودہ تمام اقدامات کا وژن اور تصور عمران خان نے پیش کیا تھا، ہم پی ٹی آئی میں قانون کی حکمرانی اور آئین کی بالادستی کے لیے شامل ہوئے ، مقصد کے حصول تک جدوجہد جاری رہے گی۔ سپین خاک کے عوام 27 ستمبر کے عوامی اجتماع میں بھرپور شرکت کریں۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...