ملکی استحکام کیلئے سب کو متحد ہونا ہوگا، فیصل کریم کنڈی

ملکی استحکام کیلئے سب کو متحد ہونا ہوگا، فیصل کریم کنڈی

پختونخوا میں امن کیلئے سکیورٹی فورسز کیسا تھ ہیں ،تقریب پرچم کشائی سے خطاب گورنر سے ایرانی قونصل جنرل کی ملاقات، پشاور مشہد براہِ راست پروازوں پرتبادلہ خیال

پشاور (آن لائن) گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ ملک کی سلامتی، امن اور ترقی کے لیے پوری قوم کو متحد ہو کر اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔ صوبے کے امن و سلامتی کے لیے خیبرپختونخوا کی سکیورٹی فورسز کے ساتھ پوری قوم کھڑی ہے ۔79ویں یوم آزادی کے موقع پر گورنر ہاؤس پشاور میں پرچم کشائی کی تقریب منعقد ہوئی جس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے گورنر نے کہااللہ تعالیٰ کا شکر ہے کہ ہم ایک آزاد ملک میں آزادی کی سانس لے رہے ہیں۔ یوم آزادی ہمیں ان عظیم شہدا کی قربانیوں کی یاد دلاتا ہے جنہوں نے وطن کی مٹی اور اس کی سلامتی کے لیے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا ۔انہوں نے کہا کہ ایران، امریکا تنازع کے دوران پاکستان نے مثبت اور ذمہ دارانہ کردار ادا کیا، جسے عالمی سطح پر قدر کی نگاہ سے دیکھا جا رہا ہے ۔ دریں اثنا گورنر خیبرپختونخوا سے اسلامی جمہوریہ ایران کے قونصل جنرل علی بنفشہ خواہ نے گورنر ہاؤس میں ملاقات کی جس کے دوران پشاور اور مشہد کے درمیان براہِ راست پروازیں شروع کرنے کے معاملے پر بات چیت ہوئی ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...