جیلانی پارک میں لاہور کا سب سے بڑا اور بلند پرچم لہرا دیا گیا

جیلانی پارک میں لاہور کا سب سے بڑا اور بلند پرچم لہرا دیا گیا

79ویں یوم آزادی پر 100 فٹ چوڑا پرچم 200 فٹ بلندی پر لہرایا گیا یوم آزادی مکہ معاہدے کے نام، مسلم امہ کا اتحاد نیک شگون :بلال یاسین

لاہور (سٹاف رپورٹر سے )زندہ دلان کے شہر کے جیلانی پارک میں لاہور کا سب سے بڑا اور بلند پرچم فضا میں لہرا دیا گیا۔ وزیر ہاؤسنگ پنجاب بلال یاسین نے 100 فٹ چوڑے جھنڈے کو 200 فٹ کی بلندی پر لہرایا۔اس موقع پر صوبائی وزیر بلال یاسین نے کہا  کہ 79واں یوم آزادی مکہ معاہدے کے نام، امت مسلمہ کا اتحاد نیک شگون ہے ۔ پاکستان کی سیاسی و عسکری قیادت نے تاریخ کے دھارے کو موڑ دیا ہے ۔ انہوں نے سیاسی مخالفین کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ستاروں کے حال بتانے والوں سے بھی پوچھ لیں، پاکستان کو دیوالیہ کروانے کی سازشیں بے نقاب ہوچکی ہیں۔ وزیراعظم شہباز شریف، فیلڈ مارشل اور ڈپٹی وزیراعظم کی انتھک کوششوں کو کسی صورت فراموش نہیں کیا جاسکتا۔بعد ازاں صوبائی وزیر بلال یاسین نے کیک کاٹا اور تحائف تقسیم کیے ۔ چیئرمین پی ایچ اے غزالی سلیم بٹ نے کہا کہ پاکستان کی ترقی و خوشحالی ہمارا مشترکہ مشن ہے ۔ ایم ڈی احمد عثمان جاوید نے کہا کہ گرین لاہور کے لیے وزیراعلیٰ کے وژن کے مطابق اقدامات جاری رہیں گے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...