پاکستان ناروے کا انسداد دہشت گردی ، غیر قانونی امیگریشن روکنے میں تعاون پر اتفاق

پاکستان ناروے کا انسداد  دہشت گردی ، غیر قانونی  امیگریشن روکنے میں تعاون پر اتفاق

اسلام آباد (دنیا نیوز)پاکستان کے دورے پر آئے ناروے کے وزیر خارجہ نے وزیر داخلہ محسن نقوی سے ملاقات کی ، ملاقات میں انسداد دہشتگردی، غیر قانونی امیگریشن روکنے ، پولیس ٹریننگ اور قانونی معاونت پر تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔

محسن نقوی نے ملاقات میں افغانستان کی صورتحال اور وہاں موجود کالعدم تنظیموں کی سرگرمیوں کے حوالے سے بھی آگاہ کیا ، ناروے کے وزیر خارجہ نے امریکا ایران کشیدگی میں کمی کے لئے پاکستان کے تعمیری اور فعال کردار کو سراہا۔وزیر داخلہ نے کہا پاکستان کے موثر اقدامات سے یورپ میں غیرقانونی امیگریشن میں 47 فیصد کمی آئی ، غیرقانونی امیگریشن کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی اختیار کی ہے جسے یورپی یونین نے بھی سراہا۔انہوں نے کہا غیرقانونی امیگریشن کے موثر سدباب کے لئے قانونی امیگریشن کو فروغ دینا انتہائی اہم ہے ، محسن نقوی نے کہا افغانستان کی سرزمین پاکستان میں دہشتگردی کے لیے مسلسل استعمال ہو رہی ہے ، پاکستان دنیا اور دہشتگردی کے درمیان دیوار بن کر کھڑا ہے ، دہشتگردی کے مکمل سدباب کے لئے سب کو مل کر کام کرنا ہوگا ۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...