پیرمحل:مہمان آئی طالبہ گندے نالے میں گر کر جاں بحق

پیرمحل:مہمان آئی طالبہ گندے  نالے میں گر کر جاں بحق

پیرمحل(مانیٹرنگ ڈیسک)علامہ اقبال چوک کے قریب مہمان آئی طالبہ مبینہ طور پر گندے نالے میں گر کر جاں بحق ہوگئی۔

پولیس کے مطابق طالبہ کی شناخت فریحہ سکنہ فیصل آباد کے نام سے ہوئی۔ اہل علاقہ نے تقریباً ایک گھنٹے تک طالبہ کو تلاش کیا بعد ازاں اس کی لاش نالے سے نکال کر ٹی ایچ کیو ہسپتال منتقل کردی گئی۔ اطلاع ملتے ہی اسسٹنٹ کمشنر زاہد اقبال اور چیف آفیسر فاطمہ سلیم عملے کے ہمراہ موقع پر پہنچ گئیں۔انتظامیہ کے مطابق گھر کے باہر گندے نالے پر متعدد سلیب ٹوٹی ہوئی تھیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...