روبا ڈار کی پٹیشن ناقابل سماعت قرار،خارج ،الیکشن ٹربیونل کاتحریری فیصلہ
لاہور(کورٹ رپورٹر)الیکشن ٹربیونل کے جج محمود مقبول باجوہ نے صوبائی حلقہ پی پی 46 سیالکوٹ سے آزاد امیدوار روبا ڈار کی الیکشن پٹیشن ناقابل ِسماعت قرار دیکر خارج کردی۔
عدالت نے تحریری فیصلے میں ریمارکس دئیے کہ موجودہ درخواست الیکشن ایکٹ 2017 کی شق 144 کے رول ایک پر پورا نہیں اترتی ،درخواست میں بیان حلفی جاری کرنے والے کا شناختی کارڈ نمبر درج نہیں ، بیان حلفی کی تصدیق کس شہر سے ہوئی اسکا ذکر نہیں ،درخواست میں وکیل کا شناختی کارڈ اور بار ایسوسی ایشن کا کارڈ ساتھ لگانا ضروری ہوتا ہے جبکہ درخواست گزار کے مطابق حلقے کے 89 پولنگ سٹیشنز کے انتخابی نتائج تبدیل ہوئے، الیکشن کمیشن نے حلقے کے غلط نتائج ویب سائٹ پر جاری کئے ،الیکشن کمیشن کے مطابق پی پی 46 سے مسلم لیگ ن کے فیصل اکرام کامیاب قرار پائے تھے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments