ارشد چائے والا پاسپورٹ کیس ، اسلام آباد ہائیکور ٹ نے اتھارٹیز سے جواب طلب کرلیا
اسلام آباد(اپنے نامہ نگار سے)اسلام آباد ہائیکورٹ نے ارشد چائے والا کا شناختی کارڈ ان بلاک ہونے کے باوجود پاسپورٹ کی تجدید نہ ہونے سے متعلق درخواست میں پاسپورٹ اتھارٹیز سے جواب طلب کرلیا۔
جسٹس عمیر مجید ملک نے دو صفحات پر حکم نامہ جاری کیا جس میں کہاگیا ہے کہ پاسپورٹ اتھارٹی جواب دے کہ ایک سال سے پاسپورٹ کی تجدید کیوں نہیں ہوئی؟،بیرسٹر عمر اعجاز گیلانی نے ارشد چائے والا کی طرف سے کیس کی پیروی کرتے ہوئے کہا نادرا نے ہائی کورٹ کے فیصلے کے بعد ارشد کا شناختی کارڈ ان بلاک کیا تھا جس کے بعداس نے پاسپورٹ کیلئے 20 اگست 2025 کو اپلائی کیا ، ڈ لیوری ڈیٹ 28 اگست 2025 تھی تاہم پاسپورٹ ابھی تک نہیں ملاجبکہ کوئی وجہ بھی نہیں بتائی گئی،عدالت نے جواب طلب کرتے ہوئے سماعت چھٹیوں کے بعد تک ملتوی کردی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments