گلگت بلتستان میں بلدیاتی انتخابات کا شیڈول 7 روز کے لیے موخر
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)الیکشن کمیشن گلگت بلتستان نے بلدیاتی انتخابات کا شیڈول 7 روز کے لیے موخر کر دیا۔
حکومت کو لوکل گورنمنٹ ایکٹ 2014 میں مجوزہ ترامیم مکمل کرنے کے لیے مزید 7 روز کی مہلت دے دی گئی،الیکشن کمیشن کے مطابق انتخابی عمل کے متاثرہ تمام مراحل کی نئی تاریخیں نظرثانی شدہ شیڈول میں شامل کی جائیں گی۔27 ستمبر کو ہونے والی پولنگ بھی نئی تاریخ کے مطابق ہوگی،سات روزہ مدت مکمل ہونے کے بعد الیکشن کمیشن گلگت بلتستان نیا انتخابی پروگرام جاری کرے گا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments