آئی جی، چیئر مین سی ڈی اے بگھی میں میری ہدایت پر بیٹھے ،وزیر داخلہ

آئی جی، چیئر مین سی ڈی اے بگھی میں میری ہدایت پر بیٹھے ،وزیر داخلہ

اسلا م آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے انٹرنیٹ پر وائرل آئی جی اسلام آباد اور چیئرمین سی ڈی اے کی بگھی میں بیٹھ کر تقریب کا معائنہ کرنے کی ویڈیو پر ردعمل میں کہا ہے کہ دونوں افسران نے میری ہدایت پر پروگرام شروع کرنے کے لیے ایسا کیا۔۔۔

 اس پروگرام میں انہیں اور مہمان خصوصی کو پہنچنے میں تاخیر ہورہی تھی کیوں کہ وہ صدر مملکت اور وزیراعظم کے ساتھ میٹنگ میں تھے۔ وزیر داخلہ نے کہا کہ انہوں نے افسران کو ہدایت کی تھی کہ عوام کو مزید انتظار نہ کروایا جائے اور پروگرام شروع کردیا جائے ، چیف گیسٹ کیلئے بگھی کا انتظام کیا گیا تھا اور ا نہیں چیف گیسٹ کے ساتھ آنا تھا لیکن بدقسمتی سے ناگزیر حالات کے باعث اسے افسران نے استعمال کیا، وہ یہ بات ریکارڈ پر لانا چاہتے ہیں کہ افسران نے ابتدا میں ان کی غیر موجودگی میں پروگرام کے آغاز پر تحفظات کا اظہار کیا تھا۔ ویڈیو میں آئی جی اسلام آباد علی ناصر رضوی اور چیئرمین سی ڈی اے سہیل اشرف بگھی میں بیٹھ کر تقریب میں شرکت کرتے نظر آرہے تھے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...