خیبرپختونخوا میں پی ٹی آئی کے 3گروپ بنے ہوئے :شیر افضل

 خیبرپختونخوا میں پی ٹی آئی کے 3گروپ بنے ہوئے :شیر افضل

27ستمبر کو پی ٹی آئی کا مارچ نہیں ہو گا،کوئی تیاری نہیں، رکن قومی اسمبلی کی گفتگو

اسلام آباد (این این آئی)رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت نے کہا کہ خیبرپختونخوا میں پی ٹی آئی کے 3 گروپ بنے ہوئے ہیں،27ستمبر کو پی ٹی آئی کا مارچ نہیں ہو گا،کوئی تیاری نہیں۔ ایک انٹرویومیں انہوں نے کہا کہ ایک گروپ سہیل آفریدی،دوسرا40،45ایم پی ایز اور تیسرا گروپ علی امین کا ہے ، مارچ کے معاملے پر سہیل آفریدی تنہا ہوں گے ، اختلافات ختم کرنے کے بعد مارچ کا اعلان کرنا چاہیے ، اختلافات دشمنیوں میں تبدیل ہو چکے ہیں۔انہوں نے کہاکہ  شہباز گل کو بانی پی ٹی آئی سے متعارف فیض حمید نے کرایا تھا، میرا خیال ہے فیض حمید نے بانی سے ملاقات کی تھی،اس پرڈپٹی سپرنٹنڈنٹ گرفتار ہوا تھا۔ انہوں نے کہاکہ علی امین نے پارٹی کو 72 کروڑ روپے دئیے ،وہ کھالئے گئے ، نومبر کے متاثرین اور ضمانتوں کیلئے پیسے کہاں گئے ،جواب سیکرٹری جنرل کو دینا چاہیے ۔رکن اسمبلی نے کہاکہ تمام وکلاعلیمہ خان گروپ کے ہیں، بیرسٹر گوہر بانی کے وکیل نہیں،سلمان اکرم راجہ اور سلمان صفدر وکیل ہیں، سلمان صفدر نے 3 سال میں بے پناہ پیسے لئے ہیں،27ستمبر کے مارچ پر علیمہ خان نے تحفظات کا اظہار کیا، سب کو غدار بنایا ہوا ہے ،غداروں کے ساتھ کون سی قوم نکلے گی؟ 4اگست کو سہیل آفریدی اور محسن نقوی کی ملاقات ہوئی تھی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...