پاکستان ترکیہ کا علاقائی امن کیلئے سفارتی کوششوں پر اتفاق

پاکستان ترکیہ کا علاقائی امن کیلئے سفارتی کوششوں پر اتفاق

اسحاق ڈار کا ترک وزیر خارجہ سے ٹیلیفونک رابطہ، حالیہ پیش رفت پرگفتگو نائب وزیراعظم اور حاکان فیدان کا دونوں ملکوں میں تعاون بڑھانے کا عزم

اسلام آباد(وقائع نگار)نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار نے ترکیہ کے وزیر خارجہ حاکان فیدان سے ٹیلی فون پر گفتگو کی۔دونوں رہنماؤں نے خطے میں ہونے والی حالیہ پیش رفت پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا اور علاقائی امن و استحکام کے لیے سفارتی کوششیں جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔ گفتگو کے دوران باہمی دلچسپی کے امور پر پاکستان اور ترکیہ کے درمیان تعاون کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔اسحاق ڈار اور حاکان فیدان نے اس بات پر اتفاق کیا کہ خطے کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کے لیے مذاکرات اور سفارت کاری ہی مؤثر راستہ ہیں۔ دونوں ممالک نے خطے میں امن، استحکام اور باہمی تعاون کے فروغ کے لیے اپنی سفارتی کوششیں جاری رکھنے پر بھی اتفاق کیا۔پاکستان اور ترکیہ کے درمیان دیرینہ برادرانہ تعلقات اور باہمی تعاون کے تناظر میں یہ رابطہ علاقائی امن و استحکام کے لیے مشترکہ عزم کی عکاسی کرتا ہے۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...