ہر سال بارشوں میں کراچی ڈوب جاتا

 ہر سال بارشوں  میں کراچی ڈوب جاتا

لاہور(سٹاف رپورٹر،آئی این پی)صوبائی وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری نے کہاہے پنجاب کے کسی شہر میں بارش ہوتی تو چند گھنٹوں میں پانی کلیئر ہوتا۔

سندھ میں جب زیادہ بارش ہوتی تو زیادہ پانی کئی کئی دن تک کھڑا رہتا۔ لاہور،گجرات اور راولپنڈی میں اس سیزن تاریخ کی سب سے زیادہ بارشیں ہوئی۔ راولپنڈی میں دنوں میں نہیں صرف چند گھنٹوں میں انتظامیہ نے پانی کلیئر کیا۔ میڈیا کو نظر آتا ہے کونسی حکومت بارش میں متحرک ہوتی کونسی حکومت بارش کے پانی کو دیکھ کر غائب ہوتی۔اپنے بیان میں انہوں نے کہا ہر سال بارشوں کے سیزن میں کراچی ڈوب جاتا ہے لیکن سترہ سال والی حکومت نہیں جاگتی۔ مریم نواز نے پورے پنجاب میں واسا قائم کی، 1000 ہزار نئی مشینری لے کر دی۔ پنجاب میں سندھ کی طرح بارش رکنے یا پانی خود خشک ہونے کا انتظار نہیں کیا جاتا۔ پنجاب کے جس واسا سے سیکھتے ہیں اسکے خلاف بولتے ہیں،یہ سب کیسے کرلیتے ہیں؟ میڈیا کو کوسنے کی بجائے اپنی کارکردگی پر توجہ دیں تو زیادہ بہتر ہوگا۔ سترہ سال بعد بھی اپنی نالائقیاں دوسروں پر ڈالنے کی آپکی عادت نہیں گئی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...