نواز ،زرداری کا بھی نجی ہسپتالوں میں علاج ہوا:سلمان راجا
جے یو آئی کو اب حالات زیادہ خراب نظر آرہے ،ہم تو 3سال سے کہہ رہے اتحاد میں تاخیر ہماری وجہ سے نہیں:کامران مرتضیٰ،دنیا مہربخاری کے ساتھ
لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)تحریک انصاف کے سیکرٹری جنرل سلمان اکرم راجا نے کہا نوازشریف اور آصف زرداری کا بھی پرائیویٹ ہسپتالوں میں علاج ہوا ،دنیا نیوز کے پروگرام'' دنیا مہربخاری کے ساتھ''میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے مزید کہا عمران خان کی شفا ہسپتال منتقلی کے حوالے سے سپریم کورٹ کا بڑا واضح حکم ہے ،جو بھی ٹیسٹ ہونے ہیں وہ تمام شفا ہسپتال میں ہوں گے ، شفا ہسپتال میں میڈیکل بورڈ تشکیل دیا جائے گا، اس میں ڈٖاکٹر فیصل سلطان ہوں گے جو عمران خان کے ذاتی معالج ہیں، وہاں عمران خان کی ہمشیرہ ڈاکٹر عظمیٰ ہوں گی،اسی بورڈٖ کے زیر نگرانی تما م ٹیسٹ ہوں گے اور معائنہ ہوگا، جو کچھ بھی علاج ہونا ہے وہ شفا ہسپتال میں ہوگا کسی اور جگہ علاج نہیں ہوسکتا۔انہوں نے کہا جے یوآئی کو اب حالات زیادہ خراب نظر آرہے ہیں، ہمیں تو تین سال سے ملکی حالات خراب نظر آرہے تھے۔
جے یو آئی کے سینیٹر کامران مرتضیٰ نے اتحاد کے تاخیر کی وجہ بتا تے ہوئے کہا بات جب کٹی وہ دوسری طرف سے کٹی،ہماری طرف سے نہیں کٹتی، اس کے بعد لمبا وقفہ آتا ہے تین چار ماہ کا، اس کے 6یا 7 ماہ کے بعد پھر بات چیت شروع ہوجاتی ہے ،یہ چوتھی یا پانچویں رابطہ کی کوشش ہے ،مزید کہا ہے کہ پی ٹی آئی سے بات ہوتی ہے وہ کہتے ہیں کہ ہماری عمران خان سے ملاقاتیں بند ہیں،جب پی ٹی آئی سے بات طے ہونے کے قریب ہوتی ہے پھر اس کے بعد رابطہ کٹ جاتا ہے ،انہوں نے کہا ہمارامحمود اچکزئی کے ساتھ کوئی اختلاف نہیں ہے ،اگر کسی جگہ پر اختلاف آتا ہے وہ جے یو آئی اور پی ٹی آئی کے درمیان ہوتاہے ،امید ہے معاملات طے ہوجائیں گے ، پھر موومنٹ مل کر آگے بڑھے گی،ابھی ایسی کوئی بات طے نہیں ہے کہ ہم نے ان کا ساتھ دینا ہے یا نہیں دینا،باتیں جب طے ہوں گی اس کے بعد فیصلہ ہوگا،ہماری ڈیمانڈ یہی ہے کہ جو کچھ ہو تحریری ہو۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments