وزیراعظم کا سرکاری افسروں کی بگھی پر سواری کا نوٹس

وزیراعظم کا سرکاری افسروں کی بگھی پر سواری کا نوٹس

ایسی نمود ونمائش عوامی خدمت کے منافی،آئی جی اسلام آباد اور چیف کمشنر پر برہمی

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)وزیراعظم شہباز شریف نے یوم آزادی کے موقع پر افسروں کی بگھی پر سواری کا نوٹس لے لیا۔ سرکاری دستاویز کے مطابق وزیراعظم نے آئی جی اسلام آباد اور چیف کمشنر کی بگھی میں سواری پر برہمی کا اظہار کیا، اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کی طرف سے 17 اگست کو دونوں افسروں کو جوائنٹ سیکرٹری ڈسپلن کی طرف سے تحریری طور پروزیراعظم کی ناراضی سے آگاہ کیا گیا تھا۔ سرکاری ذرائع کے مطابق چیف کمشنر اور آئی جی اسلام آباد 14 اگست کو تقریب میں بگھی پرسوار ہو کر پہنچے تھے ۔ جوائنٹ سیکرٹری کے خط میں وزیراعظم کا حوالہ دیتے ہوئے کہا گیا کہ ایسی ذاتی نمود ونمائش عوامی خدمت کے اصولوں کے منافی ہے ۔ خط میں وزیر اعظم کی طرف سے سول سرونٹس کو ایسے طرز عمل سے گریز اور سادگی برقرار رکھنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...