سکھر:سرکاری سکول کی چھت کاپلستر گرنے سے متعدد طالبات زخمی

سکھر:سرکاری سکول کی چھت کاپلستر  گرنے سے متعدد طالبات زخمی

سکھر(بیورو رپورٹ)سکھر کے علاقے شاہ خالد کالونی میں واقع سرکاری گرلز سکول میں دورانِ تدریس کلاس روم کی چھت کا پلستر گر گیا۔۔۔

 جس سے متعدد طالبات زخمی ہو گئیں، واقعے کے بعد سکول میں کہرام مچ گیا اور علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ ذرائع کے مطابق دھماکے جیسی آواز کے ساتھ ہی پلستر طالبات پر آ گرا۔ چیخ و پکار سن کر علاقہ مکین اور والدین فوری سکول پہنچ گئے ۔ زخمی طالبات کو فوری طور پر رکشوں اور پرائیویٹ گاڑیوں میں مقامی ہسپتال منتقل کیا گیا، ذرائع کا کہنا ہے کہ کئی طالبات کی حالت تشویشناک ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...