چونیاں سے ریفر خاتون کا ٹھوکر نیاز بیگ میں ٹریفک بلاک ہونے پر ایمبولینس میں ہی بچے کو جنم

چونیاں سے ریفر خاتون کا ٹھوکر نیاز  بیگ میں ٹریفک بلاک ہونے پر  ایمبولینس میں ہی بچے کو جنم

تلونڈی(نامہ نگار)تحصیل ہیڈ کوارٹرز ہسپتال چونیاں سے لاہور ڈلیوری کیلئے ریفر کی گئی مریضہ کی راستے میں حالت بگڑگئی، ریسکیو عملہ کی بروقت کارروائی، خاتون نے ایمبولینس میں ہی بچے کو جنم دیدیا۔

مریضہ سمیرا کی دورانِ سفر ٹھوکر نیاز بیگ کے قریب ٹریفک بلاک ہونے کے باعث حالت مزید خراب ہوگئی۔ ریسکیو اہلکاروں نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ایمبولینس میں ہی ڈلیوری کے انتظامات کیے ، جہاں خاتون نے بچی کو جنم دیا۔ نومولود کو فوری آکسیجن فراہم کی گئی۔بعدازاں ریسکیواہلکاروں نے زچہ و بچہ کو بحفاظت جناح ہسپتال لاہور منتقل کردیا،جہاں دونوں خیریت سے ہیں۔واقعے نے ٹی ایچ کیو ہسپتال چونیاں میں مریضوں کی بروقت دیکھ بھال، ریفر کے طریق کار اور محکمہ صحت کے مقامی انتظامات پر سوالات اٹھا دئیے ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...